ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کان بیٹھ جانے کے حادثے میں پھنسنے والے دونوں کانکن جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کان بیٹھ جانے کے حادثے میں پھنسنے والے دونوں کانکن جاں بحق ہوگئے، مائنز انتظامیہ کے مطابق مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کانکنوں کی لاشیں کان سے نکال لیں۔انتظامیہ کے مطابق حادثہ خوست مائننگ انڈسٹری آف پاکستان کے کوئلہ مائنز ایریا میں ٹھیکیدار مہر اللہ کی کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں کان بیٹھ جانے کے باعث دو کانکن اندر پھنس گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں دونوں کانکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بعد ازاں مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے دونوں کی لاشیں کان سے باہر نکال لیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق کانکنوں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں