اوستہ محمد میں قتل ہونے والے نوجوان جوڑے کو ورثا نہ ملنے پر امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) اوستہ محمدمیں نوشکی کے رہائشی نوجوان جوڑے نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں گزشتہ روز بے دردی کے ساتھ قتل کیے گئے ورثاء نہ ملنے پر مقامی قبرستان میں امانتا تدفین کردی گئی پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود کھوکھر لاڑو کے مقام پر گزشتہ روز نوجوان جوڑے خاتون اور مرد کو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بے دردی کے ساتھ قتل کرکے فرار ہوگئے تھے پولیس کے مطابق دونوں نوشکی کے رہائشی اور گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جن کی میتیں سول اسپتال اوستہ محمد میں شناخت کیلئے مردے خانے مین رکھ دی گئی تھی تاہم ورثاء نہ ملنے کے باعث مقامی انتظامیہ نے غسل و کفن نماز جنازہ ادائیگی کے بعد دونوں کو مقامی قبرستان میں امانتا انکی تدفین کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں