لورالائی (این این آئی) لورلائی کے علاقے میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ روڈ کلی درگئی کے مقام پر مزدا ٹرک اورموٹرسائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار حاجی محمد کریم ولد حاجی وزیرجاں بحق جبکہ عزیز ولد سیف اللہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ شدیدزخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا۔

