اسلام آباد (رپورٹر) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی ملاقات۔ملاقات میں بلوچستان بالخصوص ضلع کیچ و پنجگور کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سینیٹر جان محمد بلیدی اور پھلین بلوچ نے وزیراعظم کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تربت دانش اسکول اور پنجگور چیدگی روڈ پر کام کو تیز کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیئے
ملاقات میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت کیچ اور پنجگور کے زمینداروں کو قرضوں کی فراہمی، زرعی شعبے کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خطے میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر بلوچستان کی پائیدار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

