نواب محمد خان شاہوانی اور میر کبیر احمد محمدشہی کی ثالثی میں لانگو قبائل کے فریقین کے مابین خونی تنازعہ کا تصفیہ

کوئٹہ(رپورٹر)لانگو قبائل کے طائفہ یوسفزئی کے دو فریقین کے درمیان 13 سال سے ایک خونی تنازعہ چلا آرہا تھاجس میں دونوں جانب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ اس تنازعہ کے تصفیہ کے لیے آج نواب محمد خان شاہوانی اور میر کبیر احمد محمدشہی کی ثالثی میں محمدشہی ہاوس میں جرگہ منعقد ہوا جہاں دونوں فریقین کے درمیان خونی تنازعہ کا خاتمہ ہوا اور فریقین آپس میں شیر و شکر ہوگئے۔ فریقین کی جانب سے فیصلے کے لیے اختیار دینے کے سلسلے میں میر خالد خان لانگو نے اہم کردار ادا کیا جبکہ جرگہ کے معاونین میں حاجی خورشید احمد لانگو، میر دانش خان لانگو، میر عبدالحق لانگو، ٹکری عبدالحئی لانگو، ڈاکٹر سرفراز لانگو، وڈیرہ محمد شفاء، حاجی محمد ظاہر لانگو، میر نذر محمد لانگو، وڈیرہ سکندر لانگو، ڈاکٹر دوست محمد لانگو، بابے فیصل لانگو اور حاجی منیر احمد لانگو شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں