حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، فضائل اور اسلامی تاریخ میں ان کے لازوال کردار کو اجاگر کرتا ہے مقررین

سبی(رپورٹر)یومِ عاشور کا مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں اختتام پذیر، عزاداروں کی بڑی تعداد میں شرکت ملک بھر کی طرح سبی میں بھی یومِ عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس اپنے روایتی اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ساقی چوک پہنچا، جہاں مقررین نے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، فضائل اور اسلامی تاریخ میں ان کے لازوال کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی جلوس کے دوران عزاداروں نے نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر ز نی بھی کی مرکزی جلوس کی سربراہی افتخار حسین نقوی نے کی۔ یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جلوس کے داخلی راستوں پر خاردار تاریں اور ٹینٹ لگا کر راستے بند کیے گئے تھے جبکہ صرف مخصوص راستوں سے داخلے کی اجازت دی جا رہی تھی سیکیورٹی کے پیش نظر چار سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جن میں اسپیشل برانچ ڈی آئی بی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس جوان موجود تھے جو اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیتے رہے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی سبی عبدالحمید، ایس ڈی پی او محمد اشرف جمالی، اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر لہڑی میر بہادر بنگلزئی خود کر رہے تھے محرم الحرام کے جلوس کے دوران بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان بھی بھرپور انداز میں ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ زونل کمانڈر شیر زمان خلجی کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو جوس، پانی اور کھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض ادا کر سکیں جنکی نگرانی زونل کمانڈر بی سی سبی زون شیر زمان خلجی کی موجودگی میں ونگ کمانڈر زبیر رند ڈی ایس پی محمد اشرف نے کی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں۔ سماجی تنظیم سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عزاداروں کے لیے سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جبکہ کیسکو کی ٹیم بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت موجود رہی میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے جلوس کے راستوں پر صفائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پرویز خان عمرانی نے بھی مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا یومِ عاشور کا مرکزی جلوس پرامن ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچا، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کی مربوط حکمت عملی کو شہریوں نے سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں