زیارت میں تبلیغی جماعت پر دہشتگردوں کی بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے،حاجی نور محمد خان دمڑ

کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان کے سیاحتی مقام وادی زیارت کے پراسپیکٹ پوائنٹ پر دین کی دعوت کے لیے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے افراد پر دہشتگردوں کی بزدلانہ فائرنگ کے واقعے نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا اس گھناؤنے حملے میں تبلیغی جماعت کا ایک رکن جام شہادت نوش کر گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے اس دردناک اور انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امن دشمن عناصر کی بزدلی اور کمر توڑ شکست قرار دیا انہوں نے کہا کہ “نہتے اور بے گناہ تبلیغی جماعت کے افراد کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ وہی شرپسند ٹولہ ہے جو بلوچستان بالخصوص وادی زیارت کی پرامن فضا کو خراب کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے۔ لیکن ان کا یہ مذموم خواب کبھی پورا نہیں ہو گا”صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے شہید کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اس سانحے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور دیگر فرد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاصوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے زیارت انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ “زخمیوں کو علاج کی تمام تر بہترین سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی”صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “وادی زیارت کا امن ہمارا اثاثہ ہے۔ اس امن کو خون سے رنگنے کی کوش کرنے والے دہشتگرد اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ پائیں گے۔ ریاست پوری طاقت کے ساتھ ان عناصر کا تعاقب کرے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا” انہوں نیکہاکہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ یہ وقت سیاست یا سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بلکہ اتحاد واتفاق اور یک جہتی کا ہے ہم سب کو چاہیے کہ سیاست کو بالا طاق رکھ کر دہشتگردوں کے خلاف بہ یک آواز اور قوت کے ساتھ انکے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے اور اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر اس ناسور کا اپنے علاقے اور صوبے سے مکمل خاتمہ کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ صوبہ میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے سیکورٹی فورسز کے جوان پوری قوت کے ساتھ انکا صفایا کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن میں مصروف ہے اور اپنے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں