کوئٹہ(این این آئی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان و لسان تحریک طارق احمد جعفری نے یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کرنے پر سول انتظامیہ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری کا سلسلہ 8ربیع الاول تک جاری رہے گا حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اس دوران نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس عزا کو فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے یوم عاشورہ کے موقع پرسیکورٹی،صفائی اور لائٹس کے بہترین انتظامات کرنے پر پاک فوج،ایف سی،پولیس،ضلعی انتظامیہ،کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، چھیپا، ایدھی،تاجران، شعبہ صحافت،محکمہ صحت اور دیگر رضاکاروں کا شکریہ اد ا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عزاداری کا سلسلہ 8ربیع الاول تک جاری رہے گا صوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ اس دوران نکالے جانے والے جلسوں اور مجالس عزا کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی اوردیگرسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔طارق احمد جعفری نے کہا کہ کسی بھی حکومتی وزیر،ارکان اسمبلی کی مجالس اور جلوسوں میں عدم شرکت سوالیہ نشان ہے

