صحبت پور: سات محرم کا ماتمی جلوس فول پروف سیکیورٹی میں پرامن طور پر اختتام پذیر

صحبت پور(رپورٹر)صحبت پور میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کاظمیہ کی جانب گامزن ہے۔
جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے، جہاں نوحہ خوانی، سینہ زنی اور شہدائے کربلا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس، ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے روٹس پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کا نظام قائم ہے اور سیکیورٹی اہلکار ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یومِ عاشور کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔
شہریوں نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں