خاران میں دن دہاڑے ڈکیتی، تاجروں کا ہنگامی جرگہ، غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن کی دھمکی

خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) بازار میں دن دھاڑے اسلحہ کے زور پر نامعلوم مسلح افراد نے دو دکانوں کو لوٹ لیا اور نقدی رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مسلحہ افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے بآسانی فرار ہوئے جس سے عوام بالخصوص تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیل گئی خاران میں مسلسل چوری ڈکیتی کے وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران خاران کے صدر شیخ منیر احمد کی سربراہی میں ہنگامی جرگہ البدر 313 کی دکان کے سامنے ، نزد شاہوانی چوک طلب کیا گیا ہے جس میں تمام تاجر برادری اور سیاسی وسماجی راہنماوں نے شرکت کی اور دن دھاڑے بازار میں نامعلوم مسلحہ افراد کی طرف سے تاجران کو لوٹ کر فرار ہونا پولیس انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہیں اور خاران پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور تاجروں میں تشویش پائی جارہی ہیں اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو تاجر برادری غیر معینہ مدت تک بازار بند رکھے گی خاران میں گزشتہ کئی مہینوں سے چوری ڈکیتی کی زد میں ہیں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوچکی ہیں تاجر برادری نے یہ فیصلہ کیا اگر پولیس انتظامیہ چوروں کے خلاف کاروائی میں ناکام رہا تو خاران بازار غیر معینہ مدت تک بند رہے گی جب تک کہ چوروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا

اپنا تبصرہ بھیجیں