خاران میں غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کا امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

خاران ( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )گزشتہ روز خاران بازار میں دن دہاڑے نامعلوم مسلحہ افراد کی جانب سے دکانوں کو لوٹنے کے خلاف انمجن تاجران خاران کے کال پر خاران بازار میں غیر معینہ مدت کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی خاران کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مالیاتی ادارے مکمل طور پر بند رہے جبکہ انجمن تاجران کے صدر شیخ منیر احمد کی سربراہی میں بازار کا جرگہ ھوا جرگہ سے شیخ منیر احمد مفتی عباد الرحمٰن۔ امیر عادل نوشیروانی ۔طاہر محمد حسنی۔ تاجر حاجی محمد عارف محمد حسنی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو گیا ھے رات کو دکانوں موٹر سائیکل شورومز کے تالے توڑے جاتے ہیں اور دن میں ہول سیل دکانداروں اور موبائل شاپ دکانوں کو لوٹا جاتا ہے کئی بار خاران انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرایا گیا ہے لیکن عملی طور پر کوئی کاروائی سامنے نہیں اتا ہے پولیس مسلحہ افراد کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہا ہے مجبوراً ہم نے غیر معینہ مدت کے لیے بازار بند کر دیا ہے اگر ہمارے دکانوں گھروں کو ان چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے گئے خاران میں آئے دن چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ سے کاروباری وتجارتی نظام مکمل طور پر متاثر ہوگئی ہیں جس سے کاروباری اور عام طبقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہیں پولیس انتظامیہ صرف طفل تسلی دینے کے سوا کچھ عملی اقدامات نہیں کررہی ہیں جس سے چوری ڈکیتی میں اضافہ ہوتا جارہا ہیں اور عوام کی جان و مال عدم تحفظ کا شکار ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ چوروں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں بصورت دیگر ہم بازار کے تمام دکاندار اپنے دکانوں کے چابیاں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داراں کے پاس پہنچا دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں