صوبائی سینئر وزیر و رکنِ صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی

گنداوا(این این آئی) کے خصوصی فنڈز سے گنداواہ شہر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہی منصوبوں میں نورانی چوک سے کلمہ چوک تک ڈبل روڈ کی تعمیر ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے دونوں اطراف پختہ نالیاں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں تاکہ نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم ہو اور شہریوں کو دیرپا سہولیات میسر آ سکیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو آمدورفت کی جدید اور محفوظ سہولت فراہم ہوگی بلکہ گنداواہ شہر کی خوبصورتی، شہری انفراسٹرکچر اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی پراجیکٹ ڈائریکٹر حامد علی بنگلزئی، ایکسئین روڈ جھل مگسی ثاقب سرور اور متعلقہ عملہ انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں کر رہا ہے تاکہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت مکمل ہو سکے۔عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے صوبائی سینئر وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی وڑن کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوابزادہ طارق خان مگسی کی مسلسل محنت، سنجیدہ کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کے باعث رواں سال پی ایس ڈی پی میں گنداواہ۔نوتال روڈ کی تعمیر کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جو ضلع جھل مگسی کی ترقی، عوامی سہولت اور بہتر مواصلاتی نظام کی جانب ایک نہایت اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ اسی جذبے اور رفتار کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے علاقے میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں