خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج عبدالحی بلوچ کا انجمن تاجران خاران کے شاہوانی چوک میں دھرنا میں آمد کامیاب مذاکرات کرکے شٹرڈاؤن ہڑتال کا غیر معینہ مدت ہڑتال کو ختم کرادیا اس موقع پر انجمن تاجران خاران کے صدر شیخ منیر احمد ودیگر عہدیداروں اور تاجران کی بڑی تعداد میں موجود تھے شیخ منیر احمد نے تاجران کئی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ تاجران اور کاروباری حضرات آئے دن چوری ڈکیتی کے وارداتوں سے شدید متاثر ہوچکے ہیں غیر معینہ مدت شٹرڈاؤن ہڑتال شوق سے نہیں مجبوری سے کیا ہیں شہر میں چوری وڈکیٹی کے واردات میں اضافے سے عوام اور تاجران لی جان و مال عدم تحفظ کا شکار ہوگی ہیں اگر چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا تو خاران کے تمام تاجران سخت گیر احتجاج کرکے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج عبدالحی بلوچ نے یہ یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی اور یہی کوشش ہوگی جلد از جلد چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا اور پولیس فورس اپنی تمام تر توانائی خرچ کرکے خاران کو امن کا گہوارہ بناکر عوام اور تاجران کے حفاظت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہوسکیں انجمن تاجران خاران کو یقینی دلاتا ہوں کہ شٹرڈاؤن ہڑتال ختم کردے جس پر انمجن تاجران خاران نے ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج عبدالحی بلوچ کے یقین دہانی پر شٹرڈاؤن ہڑتال ختم کردی

