ژوب(این این آئی) ژوب کے علاقے میں بارش کے باعث2 مکانات کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون اور2بچے جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ژوب کے علاقے میں باچا خان سکول کے قریب اور شمسی کالونی میں دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے خاتون اور 2 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 4افرادجاں بحق ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

