میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، گلی محلوں اور اہم شاہراہوں میں صفائی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔قیوم دہپال

سبی(رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی لالا عبدالقیوم دہپال نے کہا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کی سربراہی میں شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے تاکہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، گلی محلوں اور اہم شاہراہوں میں صفائی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ جہاں کہیں بھی گندگی کچرے کے ڈھیر یا نکاسی آب سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں، وہاں فوری طور پر عملہ اور مشینری روانہ کرکے مسئلہ حل کیا جا رہا ہے عبدالقیوم دہپال نے مزید کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ایک صاف ستھرا شہر نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں، گھروں اور دکانوں کا کچرا مقررہ جگہ پر ڈالیں، نالیوں اور سڑکوں پر گندگی پھیلانے سے گریز کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں چیف آفیسر نے کہا کہ سبی شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اسے صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میونسپل کمیٹی سبی شہر کی بہتری، صفائی اور خوبصورتی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں