شاہی واہ ٹیل تک پانی کی فراہمی بڑھانے کی یقین دہانی، کاشتکاروں میں خوشی کی لہر

صحبت پور (رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ انجینئر گڈو بیراج دنیش کمار نے شاہی واہ ٹیل، شاہ غازی چوکی کے قریب شاہی واہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیل ایریا کے زمینداروں اور کاشتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شاہی واہ میں پانی کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا۔ دنیش کمار نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ بہت جلد شاہی واہ کے ٹیل تک وافر مقدار میں پانی پہنچایا جائے گا تاکہ کاشتکاروں کو آبپاشی کے مسائل سے نجات ملے، فصلیں محفوظ رہیں اور زرعی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
دریں اثنا، شاہی واہ ٹیل کے زمیندار میر نعمت اللّٰہ خان کھوسہ اور دیگر کاشتکاروں نے محکمہ آبپاشی کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام اپنے وعدے پر جلد عمل درآمد کریں گے اور ٹیل تک پانی کی مستقل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جس سے علاقے میں زرعی پیداوار میں بھی بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں