صحبت پور کے صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر ایف آئی آر درج، شدید مذمت

صحبت پور (رپورٹر) صحبت پور، عوامی حلقوں نے صحبت پور میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیِ صحافت اور بنیادی انسانی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔
مذمتی بیان میں کہا گیا کہ صحافی اور سماجی کارکن معاشرے کی آواز ہوتے ہیں، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حقائق کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کرنا نہ صرف آزادیِ اظہار کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ جمہوری اقدار کے بھی منافی ہے۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام فوری طور پر صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لیں اور انہیں بلاجواز ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ اختلافِ رائے اور عوامی مسائل کی نشاندہی کو جرم قرار دینا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ کسی خوف یا دباؤ کے بغیر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
آخر میں تمام صحافتی تنظیموں، وکلاء، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آزادیِ صحافت اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں