عوام کو ہنگامی حالات اور مختلف سرکاری خدمات تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لیے اہم سرکاری ہیلپ لائن نمبرز جاری

کوئٹہ (این این آئی)عوام کو ہنگامی حالات اور مختلف سرکاری خدمات تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لیے اہم سرکاری ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ضرورت کے وقت متعلقہ ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 15 پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے، جو چوبیس گھنٹے فعال ہے اور ہنگامی حالات میں فوری پولیس معاونت فراہم کرتی ہے۔اسی طرح 1715 پولیس نان ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے، جہاں شہری پولیس تک رسائی میں مشکلات، شکایات اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ یہ سروس بھی مکمل طور پر فعال ہے۔مزید برآں 1129 وزیراعلیٰ شکایت سیل کا نمبر ہے، جہاں شہری پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت اور تجاوزات سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن بھی عوام کی خدمت کے لیے فعال ہے۔اسی طرح 1122 (MERC) ہنگامی طبی امداد، ریسکیو اور دیگر ایمرجنسی خدمات کے لیے ہر وقت دستیاب ہے۔انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ان ہیلپ لائن نمبرز کو محفوظ رکھیں اور صرف حقیقی ضرورت کے وقت استعمال کریں تاکہ بروقت اور مؤثر عوامی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں