رکنی(این این آئی) رکنی پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارڈی ایس پی/ایس ڈی پی او رکنی مرید بگٹی کی نگرانی میں رکنی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نبی بخش اور اے ایس آئی عطاء محمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ کوہلو کے مقدمہ نمبر 53/25، بجرم دفعات 302، 147، 148 اور 149 میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد حسین ولد حاجی علی، قوم قیصرانی مری، سکنہ کوہلو کو قانون کے مطابق گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او رکنی مرید بگٹی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے رکنی پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دے رہی ہے۔

