منصوبے سے روزانہ قریبی آبادی کو چوبیس گھنٹے صاف پینے کا پانی میسر ہوگا ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(رپورٹر)عوامی خدمت کے ایک اور اہم منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کے تعاون سے ویگن اسٹاپ پر منی واٹر ٹینک قیام عمل میں لایا گیا سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و صدر عبیداللہ رند کی نشاندہی اور تجویز پر یہ منصوبہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مکمل ہوا منصوبے سے روزانہ قریبی آبادی کو چوبیس گھنٹے صاف پینے کا پانی میسر ہوگا
منی واٹر ٹینک کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی نے ایک عام شہری سے کرایا، جسے عوامی خدمت اور عوامی شمولیت کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندگان اور دیگر علاقائی عمائدین بھی موجود تھے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صاف پینے کا پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس سہولت سے ویگن اسٹاپ اور ملحقہ آبادی کے لوگوں کو کافی ریلیف ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔ علاقہ مکینوں نے منی واٹر ٹینک کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں