کوئٹہ (رپورٹر) تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تشویشناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے
تازہ واقعے کے مطابق بھنڈ شہر میں آٹو ورکشاپ پر کام کرنے والے محمد اسماعیل آج دن کے وقت کسی کام سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ گوٹھ جہان علی کھوسہ کے قریب مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے 2026 ماڈل سی ڈی موٹر سائیکل چھین لی اور با آسانی فرار ہو گئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھنڈ شہر کے مین بازار سے دن دہاڑے ایک چابی چور شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا تھا
علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گشت میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

