کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی ہدایات اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی رہنمائی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے واضح رہے کہ پلاننگ کمیشن اور پلاننگ مینول کے مطابق ہر سال مالی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوتا ہیجبکہ 30 جون کو اختتام پذیر ہوتا ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مسلسل دوسرے مالی سال میں ترقیاتی فنڈز کے مؤثر اور بروقت استعمال کی بدولت فنڈز کے استعمال کی شرح انتہائی تسلی بخش رہی جو نہ صرف محکمہ کی بہترین مالیاتی منصوبہ بندی کا مظہر ہے بلکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کی عملی مثال بھی ہیحکام کے مطابق بروقت فنڈز کیاستعمال اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے صوبے کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اس کے مثبت اثرات بلوچستان کی مجموعی ترقی معاشی سرگرمیوں اور عوامی خوشحالی پر مرتب ہوں گے اسی سلسلے میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے ڈی ایس سی کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایات اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی رہنمائی میں یکم جولائی سے مختلف منصوبوں کے ٹینڈرز قومی و مقامی اخبارات میں شائع ہونا شروع ہو گئے ہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ٹینڈرنگ کے عمل کا بروقت آغاز اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل شفافیت اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہے یہ اقدام نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ کرے گا بلکہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

