اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سبی ڈویژن نے 2025-26 کی تمام منظور شدہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کر لیں

سبی(رپورٹر)اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سبی ڈویژن کی جانب سے سال 2025 اور 2026 کے دوران بی ایس ڈی آئی (BSDI) اور پی ایس ڈی پی (PSDP) کے تحت منظور شدہ تمام ترقیاتی اسکیمات کامیابی سے مکمل کر دی گئی ہیں، جن سے شہر کے ہزاروں شہری براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مکمل ہونے والے منصوبوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر، نکاسیٔ آب کے لیے جدید نالیوں کی تعمیر، مختلف محلوں میں پی سی سی گلیوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی نئی پائپ لائنوں کی تنصیب شامل ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت، صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل میں نمایاں ریلیف ملا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوامی سہولیات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہری انفراسٹرکچر بھی مضبوط ہوا ہے۔ مختلف علاقوں کے مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اسی رفتار اور شفافیت کے ساتھ عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔عوام نے اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سبی ڈویژن کے افسران اور متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت میں ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔شہریوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ سبی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال میں بھی مزید ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ شہر کو جدید، خوبصورت اور بنیادی سہولیات سے آراستہ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں