صحبت پور (رپورٹر) انسپکٹر علی رضا کھوسہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھانے کے علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، قانون کی بالادستی اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں

