محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(این این آئی) محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے صوبے کے ونٹر زون میں واقع تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ونٹر زون کے تمام سرکاری و نجی اسکول 18 جولائی 2026 سے 02 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات پر رہیں گے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے سمر زون اور ونٹر زون دونوں میں واقع تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی و تعلیمی سرگرمیاں پیر، 03 اگست 2026 سے دوبارہ باقاعدہ طور پر شروع ہوں گی محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن نے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز، ضلعی ایجوکیشن افسران، اسکولوں کے سربراہان اور متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور تعطیلات کے اختتام پر تعلیمی سرگرمیوں کی بروقت بحالی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں محکمہ نے والدین، اساتذہ اور طلبہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز منظم اور مؤثر انداز میں کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں