بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا

لورالائی (این این آئی) بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ کے سلسلے میں ایک سیمینار اور واک کا انعقاد کیا، جس کا مقصد والدین میں بچوں کی متوازن پرورش، صحت مند غذائیت اور مثبت تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔سمینار میں ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لورالائی ڈویڑن و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ، سے ڈی سی جنرل نواز علی۔اسسٹنٹ کمشنر ڈرگ اور اسسٹنٹ کمشنر میختر اسرار احمد،ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی فرحان کاکڑ،سے ڈی ایس محیب اللہ کاکڑ،بی آر ایس پی کے ملیریا کوآرڈینیٹر اسحاق خان موسی خیل،جو این ایچ سی آر کے محمود خان موسی خیل،ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسی خیل،لیڈی ہیلتھ ورکرز،پیرا میڈیکس سمیت محکمہ صحت کے افسران، عملے اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔سمینار ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر نقیب ماما نے پراجیکٹ کے بارے میں مکمل بریفینگ دی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ۔اے سی میختر اسرار احمد مندوخیل،ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی فرحان کاکڑ،ہیڈ آف پیڈز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حنیف دمڑ۔انچارج ڈسٹرکٹ میڈیسن سٹور ڈاکٹر منان ملازئی،۔یشنل پروگرام کے اکاوئنٹ سپروائزر ضیاء غلزئی،بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر شہزادہ خان ناصر،ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسی خیل اور مولوی ظریف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے اللہ کا ایک عظیم نعمت ہے اور اسے اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت اچھی شعور دینا اور اچھے اخلاق کا مالک بنا بھی ہمارے زمہ داریوں میں شامل ہے مقررین نے کہا ہے کہ تمام اداروں کے درمیان رابطہ سازی قائم ہونا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فایدہ اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔بچوں کو پیدائش کے فورا بعد دودھ دینا اور پیدا ہونے سے پہلے ماؤں کو اچھی خوراک دینا بہت ضروری ہے۔ان سے قبل ایک پی آئی سنٹر سے ہسپتال تک ایک شعوری واک کا بھی اہتمام کیا گیا جسکا مقصد شعور و اگائی پیدا کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں