کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے زیارت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو خراج تحسین جبکہ ہنہ اوڑک واقعے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت ہر بے حد افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے زیارت میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے امن و امان کی بحالی اور ملکی دفاع کی خاطر پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو قابل تحسین عمل ہے انھوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سیکیورٹی اداروں اور صوبیکے غیور عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک تمام ممکنہ اقدامات اور سرگرمیاں پوری طاقت سے جاری رہیں گے صوبائی مشیر نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت آور انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل اور واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- شہدا جمہوریت وشہدا وطن کی برسی پر7اکتوبرژوب میں مرکزی جلسہ عام ہوگا، پشتونخوامیپ
- معاشرے میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے،لعل جان موسیٰ خیل
- بلدیاتی اداروں میں مشینری کی فراہمی پر توجہ دینے کے ساتھ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنایا جائے،عوامی حلقے
- ہوشاپ گروک بلوچی کے رہائشی پیر جان ولد چارشنمبے کااپنے بھائی دیدگ سے اظہار لاتعلقی کا اعلان
- تعلیم نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، انجینئر عائشہ زہری
- پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے،سردار عبید اللہ گورگیج
- بلوچستان کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی،سینیٹر محمد عبدالقادر
- دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے،میر سرفراز بگٹی
- مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
- بحیرہ احمر میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کا ہنگامی سگنل، 7700 کوڈ نے تشویش بڑھا دی

