کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 9جولائی کو (بروزجمعرات) زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔ اسی طرح سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، غوث آباد، واسا فیڈروں سے 9جولائی اور 10جولائی کو (روزانہ) صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد فیڈرزسے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 10جولائی کو (بروزجمعہ) کوئٹہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

