کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کبریٰ یسین کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کروا دیا گیا مزید یہ کہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیے گئے۔درخواست گزار کبریٰ یسین نے بتایا کہ انہوں نے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمے کو کئی بار درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی جلد کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 230000 روپے کی ادائیگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

