ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ڈیرہ بگٹی (این این آئی)ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی نے ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ، انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت نو بہادر اہلکاروں کی شہادت پوری قوم کے لیے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔ وطن کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وڈیرہ غلام نبی شمبانی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایسے بزدلانہ حملے نہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست کر سکتے ہیں اور نہ ہی پوری قوم کے عزم کو متزلزل کر سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور اپنی بہادر افواج، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس دہشت گرد حملے میں ملوث تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے مذموم واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔وڈیرہ غلام نبی شمبانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے، اور دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہمارا مشترکہ قومی مقصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں