ژوب(این این آئی) ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے نیو آبادی سے ایک 9سالہ بچی سدرا بی بی گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی تھی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئیے بچی کے ہمسایہ افغان مہاجر کے گھر پر چھاپہ مارکر باورچی خانے میں موجودایک گڑھے سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

