پنجگور(پ ر) بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام(یونیسیف) کے تعاون سے پیرنٹنگ منتھ 2026 کی مناسبت سے ڈی ایچ او آفس پنجگور میں ضلعی سطح پر ایک سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد مثبت والدینیت (Positive Parenting)، ابتدائی بچپن کی نشوونما (ECD)، اور بچے کی زندگی کے پہلے اہم 1,000 دنوں کے دوران صحت اور غذائیت سے متعلق کمیونٹی میں شعور بیدار کرنا تھا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عابد علی ریکی تھے جبکہ منعقدہ سیمینار میں ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر پنجگور نظام رحیم ۔نیشنل پروگرام کے کوآرڈینیٹر عبدالغفور مانیٹرنگ آفیسر پی پی ایچ آئی مرید۔مشتاق بشیر (بی آئی ایس پی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر)
زبیر بلوچ (فارماسسٹ)
محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے افیسران
پی پی ایچ آئی کے نمائندے اور او ٹی پی انچارجزبلوچستان نیوٹریشن پروگرام کے عملہ سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرزنیوٹریشن اسسٹنٹسمقامی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مائیں اور بچوں کی دیکھ بھال بچے کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے مثبت والدینیت کو بنیاد قرار دینے پر زور دیا انہوں نے پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کے دودھ پلانے اور حفاظتی ٹیکوں کے کورس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پیدائش کے فوراً بعد (پہلے گھنٹے کے اندر) ماں کا پہلا گاڑھا دودھ پلانے، زچگی سے پہلے اور بعد کی ضروری خدمات (ANC/PNC)، اور کھیل کود و ابتدائی بات چیت کے ذریعے بچوں کی دیکھ بھال کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی نیوٹریشن اسسٹنٹس اور ماؤں نے طبی ماہرین کے پینل سے بچوں کی اضافی خوراک (کومپلیمنٹری فیڈنگ)، بچوں کی نشوونما اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے سوالات کیے، جن کے ماہرین نے عملی اور مستند حل تجویز کیے۔سیمینار کا اختتام ڈی ایچ او آفس سے شروع ہونے والی ایک پروموشنل آگاہی واک پر ہوا۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کی بہتر پرورش اور تحفظ سے متعلق اہم پیغامات درج تھے۔ تمام شرکاء نے ان صحت مند عادات کو اپنے معاشرے میں اپنانے اور فروغ دینے کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

