سپرنٹنڈنٹ ارشاد علی لغاری نے سرکل آفس ایریگیشن سبی کا چارج سنبھال لیا، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مبارکباد

سبی(یو این اے)سپرنٹنڈنٹ ارشاد علی لغاری نے سرکل آفس ایریگیشن سبی کا چارج سنبھال لیا، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق سرکل آفس ایریگیشن سبی میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات ہونے والے بابو ارشاد علی لغاری نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں اس موقع پر سرکل آفس ایریگیشن کے افسران و عملے سمیت مختلف محکموں اور تنظیموں کے نمائندوں نے ان سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی مبارکباد دینے والوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لہڑی لیاقت علی لغاری، ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سبی کے صدر میر اللہ داد رند، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم بابر مغل، ایپکا ہیلتھ یونٹ کے محمد نعیم رند اور شاہجہان چاچڑ، ایپکا ایجوکیشن یونٹ کے بابو غلام حسین ڈومکی اور وقار احمد خجک، جبکہ ایریگیشن سبی ڈویژن آفس کے بابو حاجی عبدالفتح سمیت دیگر افسران و ملازمین شامل تھے اس موقع پر شرکاء نے بابو ارشاد علی لغاری کو ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی سابقہ خدمات کے دوران دیانتداری، محنت اور خوش اخلاقی سے فرائض انجام دیے، جس کی بدولت وہ محکمہ اور ملازمین میں ایک اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ذمہ داریوں میں بھی وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ کی مزید بہتری اور عوامی خدمت کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے بابو ارشاد علی لغاری نے اس موقع پر مبارکباد دینے والے تمام دوستوں، افسران، ملازمین اور نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، فرض شناسی اور میرٹ کے مطابق انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور محکمہ ایریگیشن کی بہتری کے لیے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں