وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ملک فدا الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور چیئرمین ادبی و ثقافتی تنظیم “آئینہ اسلام آباد” ملک فدا الرحمٰن (شفق پتنیان) کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے ادب، صحافت اور فکری حلقے ایک باوقار اور مخلص شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک فدا الرحمٰن نے اپنی تحریروں، علمی خدمات اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ، قومی شعور اور ادبی اقدار کے فروغ میں گراں قدر کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور علمی و ادبی حلقوں میں ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں اور شاگردوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں