بختیارآباد کے نزدیک قومی شاہراہ پر کار اور ٹریکٹر کے درمیان ٹریفک حادثہ, ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے

سبی(رپورٹڑ)بختیارآباد کے نزدیک قومی شاہراہ پر کار اور ٹریکٹر کے درمیان ٹریفک حادثہ, ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے، تمام متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جوکہ کوئیٹہ سے ساہیوال پنجاب جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ بختیارآباد کے نزدیک ٹوڈی کار اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے باعث ماں اور بیٹا جانبحق جبکہ 5 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوۓ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جانبحق اور زخمیوں کو 1122 سینٹر بختیارآباد منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جانبحق اور زخمیوں کو مزید علاج کےلیے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے ساہیوال جانے والی ایک کار ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں حنا بی بی اور ان کا بیٹا عبدالہادی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ساہیوال، پنجاب کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں