کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس جمعہ کو دوسرے روز بھی معطل رہی۔محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس 9 جولائی کو معطل کی تھی ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس جمعہ 10 جولائی کو بھی معطل ر ہی۔ محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کردی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جمعہ کو جیکب آباد تک محدود رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔

