کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 11جولائی کو (بروزہفتہ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، کانسی ون، کانسی ٹو فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvجناح ٹاون، بروری،ملک پلانٹ،جی او آرکالونی،نواں کلی، مالک فیڈر وں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 11جولائی اور13جولائی کو(روزانہ) زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح12جولائی (بروزاتوار)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvخیربخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازار، سریاب ون، سریاب ٹو،غازی،اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، کرانی،واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اْسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے پی اے ایف اور مری آباد گرڈکے گلستان روڈ، حالی روڈ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 13جولائی کو (بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹرفیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv جبل نور،ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد،تکاتو، داریم، ادیان، دوستین فیڈرزسے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔ دریں اثناء 132kvاوستہ محمد۔جھل مگسی ٹرانسمیشن لائن پر11جولائی سے 15جولائی تک (روزانہ) صبح7بجے سے سہ پہر3بجے تک ٹاورزکی تنصیب کاکام کیاجائے گا۔جسکے باعث اس دورانیہ میں 132kvجھل مگسی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں