صحافی امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایس ایس پی سبی

سیوی(رپورٹر)ایس ایس پی عبدالحمید نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، جو نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت، درست معلومات کی فراہمی اور عوامی شعور بیدار کرنے سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مضبوط ہوتا ہے، جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سیوی کے صدر میر اللہ داد رند کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے ایس ایس پی سبی عبدالحمید نے کہا کہ سیوی شہر، بختیار آباد اور دیگر دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اس مقصد کے لیے تمام ایس ایچ اوز اور پولیس نفری کو ہر وقت چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ ان کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے الگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ملاقات میں سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم بابر مغل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سبی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں