کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار عصمت اللہ نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے انکا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا تھا جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے سے رجوع کیا اور متعدد بار کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

