کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار زادہ صمد خان گورگیج نے منگل کو اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور اور پاک ایران برادرانہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قبائلی رہنما میر شہریار بازئی اور پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی غلام جان حسن زئی بھی موجود تھے۔

