کوئٹہ میں سانحہ زیارت کے خلاف پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا کوئلہ پھاٹک کے قر یب چھٹے روز بھی جاری رہا

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں سانحہ زیارت کے خلاف پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا کوئلہ پھاٹک کے قر یب چھٹے روز بھی جاری رہا، حکومت اور دھرنا کے شریک افراد میں مذاکرات کے تین دور مکمل ڈیڈ لاک تاحال برقرار۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سانحہ زیارت کیخلاف جاری دھرنے کی کمیٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لا ک برقرار ہے سانحہ زیارت کے خلاف پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا کوئلہ پھاٹک کے قر یب چھٹے روز بھی جاری رہا دھرنا زیارت میں دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈ یشل کمیشن قائم کرنے سمیت دیگرمطالبات کیلئے دیاجارہاہے حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے در میا ن دھرناختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے3دورہوچکے ہیں مطالبات میں زیارت سمیت دیگرعلاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن اورلیویزفورس کی بحالی اوردیگربھی شامل ہیں حکومتی وفد نیسانحہ زیارت کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے کہاکہ سانحہ زیارت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ مان چکے ہیں حکو مت نے جوڈیشل کمیشن کیسربراہ کیلئے ہائی کورٹ سے نام مانگا ہے جبکہ صوبے میں دہشتگردوں کے خلا ف کارروائیاں جاری ہیں دوسری جانب دھرناکمیٹی کامطالبات تسلیم کئے جانے تک دھرناجاری رکھنے اور میتوں کی تدفین نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ زیارت کے علاقے مانگی میں 7 جولائی کومسلح افراد کے حملے میں 30 پولیس اہلکار شہیدہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں