ایف ائی اے نے 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلیکٹرکسٹم سمیت 5 مزیدملزمان گرفتار کرلیا

کوئٹہ(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے نے 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلیکٹرکسٹم سمیت 5 مزیدملزمان گرفتار کرلیا گرفتارملزمان میں سابق کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر کرم الہی بھی شامل ہیں،ملزمان سے214 کلو چوری شدہ چاندی اور 49 لاکھ روپے نقد برآمد کرلئے گئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محکمہ کسٹم میں رواں سال اپریل میں 400کلو چاندی کیسیسے سے تبدیل کرنیکامعاملہ سامنے آیاتھا۔ ایف آئی اے کی تکنیکی ٹیم نے جدید ڈیجیٹل فرانزک اور انٹیلی جنس کی مدد سے کیس کی تحقیقات کیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چاندی کی چوری اوراسمگلنگ کے کیس کا مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں بتایا گیا کہ خالص چاندی کیایک کلو کے بسکٹ کوجعلی سیسے کے بسکٹ سے تبدیل کیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلیکٹرکسٹم ڈاکٹر کرم الہی سمیت 5 مزیدملزمان گرفتار کیا گیا کیس میں 2 پریونیٹیوافسران کو پہلے ہی گرفتارکرلیاگیاتھا۔ملزمان سے214 کلو چوری شدہ چاندی اور 49 لاکھ روپے نقد برآمد کرلئیگرفتار ملزمان کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا،کیس میں 2انسپکٹرزسمیت دیگرمفرور ملزمان کی گرفتاری کے لییکارروائیاں جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں