ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بختیارآبادمیں قومی شاہراہ پولیس چوکی پر تعینات پولیس اہلکار نے سرکاری ڈیوٹی کے دوران سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق بختیارآباد پولیس تھانہ کی حدود مین قومی شاہراہ پر قایم پولیس چوکی شہید بادشاہ پر تعینات پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے مبینہ طورپر خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی بختیاراباد اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش سول اسپتال بختیاراباد منتقل کردی گئی خودکشی کرنے کی فوری وجوہات معلوم نہ ہوسکیں واقعے کے بارے میں بختیارااباد پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

