بلوچستان ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت،کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جا نب سے عمر قید کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی گئی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فر یقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل ڈبل بینچ نے بی وائی سی کی رہنماء ڈاکٹرماہ رنگ کوعمرقید کی سزا کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے کیس میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اکبر شاہ جبکہ درخواست گزارڈاکٹر ماہ رنگ کے وکلاء جادین دشتی اورنادیہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے انسداد دہشتگردی کوئٹہ کی عدالت نے گوادرمیں احتجاج کے دوران ایک سکیورٹی اہلکارکی ہلاکت کے کیس میں ڈاکٹر ماہ رنگ کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں