کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے5 اضلاع کی 142 ہائی رسک یونین کونسلزمیں انسدادپولیوکی خصوصی مہم تیسرے روز بھی جاری رہی ای او سی حکام کے مطابق مہم سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث چلائی جا رہی ہے ایمرجینسی آپریشن سینٹرحکام انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران کوئٹہ سمیت صوبیکے5اضلاع کی 142یو نین کونسلوں میں انسدادپولیوکی خصوصی مہم جاری ہے مہم میں 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لگانیکا ہدف مقررہیانسدادپولیو کی خصوصی مہم کیلئے 2 ہزار 700 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

