ڈاکٹر محمد سمیع ملک اور فریال فرید کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی،محمد طاہر

کوئٹہ(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سینٹرل پولیس آفس میں ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید کی صوبہ خیبر پختون خواہ تعیناتی پر الوداع کیا اور پولیس یادگاری شیلڈ دونوں افسران کو دیا۔ اور ان کی بلوچستان پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران نے رینجز، کوئٹہ اور سینٹرل پولیس آفس میں مختلف حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں، جو بلوچستان پولیس اور شہریوں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔آئی جی پولیس نے کہا کہ ڈاکٹر محمد سمیع ملک اور فریال فرید کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ انہوں نے دونوں افسران کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دے کر ادارے کا نام روشن کریں گے۔تقریب میں ایڈ یشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ز حسن اسد علوی، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں افسران کی خدمات کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں