اوستہ محمد میں عالمی یومِ آبادی کے موقع پر تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد

اوستہ محمد (رپورٹڑ ) گورنمنٹ ڈگری کالج اوستا محمد میں عالمی پاپولیشن ڈے (یومِ آبادی) کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور آگاہی واک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ممتاز علی مگسی کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے مہمانِ خاص اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد محمد رمضان اشتیاق تھے تقریب میں پروفیسر عبید اللہ زہری، محکمہ بہبودِ آبادی کے عملے، لیڈی ہیلتھ ورکرز، طلبہ کے والدین اور سماجی و ادبی حلقوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد ڈگری کالج کے احاطے میں ایک آگاہی واک بھی کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں