صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی سردار نصیر احمد موسیانی سے تعزیتی ملاقات

خضدار(این این آئی) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن سردار نصیر احمد موسیانی سے ملاقات کرکے ان کے فرزند سردارزادہ شہید میر خلیل احمد موسیانی کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا تعزیتی ملاقات کے دوران نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سردار نصیر احمد موسیانی اور دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحے پر وہ برابر کے شریکِ غم ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے شہید میر خلیل احمد موسیانی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین، ملاقات کے دوران شہید کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی جبکہ سوگوار خاندان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، میر عبدالرحمن زہری، سمیع روف اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں