دالبندین این40 پر مسلح افراد نے گیس سے بھرے بوزر کو نذرِ آتش کر دیا

دالبندین (این این آئی)دا ضلع چاغی میں قومی شاہراہ این-40 پر نامعلوم مسلح افراد نے گیس سے بھرے ایک بوزر کو نذرِ آتش کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دالبندین کے علاقے کوہِ چکی کے مقام پر پیش آیا۔ گیس سے بھرا بوزر تفتان سے نوشکی جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے شاہراہ پر اسے روک لیا اور آگ لگا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگتے ہی بوزر مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، جبکہ ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں