سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی اورانکے خاندان کی بلوچستان کے عوام کیلئے سیاسی و سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں،عنایت کاسی ایڈووکیٹ

کوئٹہ (این این آئی)سابق وزیرداخلہ بلوچستان و قبائلی رہنما عنایت کاسی ایڈووکیٹ کے ترجمان کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی اورانکے خاندان کی بلوچستان کے عوام کیلئے سیاسی و سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں کاسی خاندان نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور آئندہ بھی عوام کی بلا رنگ و نسل اور بغیر کسی تعصب کے خدمت جاری رکھیں گے،سابق وزیرداخلہ عنایت کاسی ایڈووکیٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں بصورت دیگر انکاجمہوری اور قانونی طریقے سے محاسبہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں سابق وزیرداخلہ عنایت کاسی ایڈووکیٹ واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں انکا کسی بھی قبضہ مافیا،گروہ یا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اورانہوں نے ہنہ اوڑک،زیارت میں بے گناہ شہریوں اورپولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ عنایت کاسی ایڈووکیٹ کا تعلق کاسی قبیلے کے ایک معروف، علم دوست اور خدمت گزار خاندان سے ہے وہ سابق وفاقی وزیر اور بزرگ سماجی و عوامی شخصیت ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے فرزند ہیں جبکہ ان کے خاندان کی شناخت تعلیم، خدمتِ خلق، عوامی فلاح اور بلوچستان کی ترقی کے لیے مسلسل خدمات سے رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پیشہ ورانہ اعتبار سے ایڈوکیٹ ہونے کے باوجود انہوں نے وکالت کو صرف ذریعہ معاش نہیں بنایا بلکہ انصاف کی فراہمی اور مظلوم و نادار افراد کی قانونی معاونت کو اپنی ذمہ داری سمجھا ان کے چیمبر کے دروازے ہمیشہ غریب، بے سہارا اور انصاف کے متلاشی افراد کے لیے کھلے رہے جہاں کئی ضرورت مند افراد کو قانونی معاونت فراہم کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں تباہ کن سیلاب کے دوران ایڈوکیٹ ملک عنایت اللہ کاسی نے متاثرین کی عملی مدد کی اور اپنے وسائل سے راشن، خیمے اور دیگر امدادی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا، جسے عوامی حلقوں نے سراہا۔ترجمان نے کہاکہ 8 اگست کے المناک سانحے میں شہید ہونے والے وکلاء کے اہل خانہ کی معاونت کے لیے انہوں نے اپنے والد کے ہمراہ 5ایکڑ قیمتی زمین وقف کی تاکہ شہداء کے ورثاء کی مستقل بنیادوں پر معاونت کی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ عنایت کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے والد مرحوم و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ غریب اور مستحق عوام کی مدد کی ہے اورانکے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے رہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سابق وزیرداخلہ عنایت کاسی ایڈووکیٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ یاانکے خاندان کا کسی بھی قبضہ مافیا، گروہ یا کسی بھی تنظم سے تعلق نہیں ہے اوروہ کسی بھی ایسے فرد یا گروہ کی حمایت نہیں کرتے جو بلوچستان کے عوام کے جان و مال یا مستقبل کیلئے نقصان دہ ہو۔ترجمان نے کہا کہ عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پروپیگنڈہ کرنے والے عناصراپنے حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں